علاقہ مولی کودیگرشہروں سے ملانے والی سڑک کاشکستہ پل چارسال گزرجانے کے باوجودمرمت نہ ہوسکا

جمعہ 3 اپریل 2015 15:44

سورا ب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)متعلقہ محکمہ کی لاپروائی اورعدم توجہی کے باعث نواحی علاقہ مولی کودیگرشہروں سے ملانے والی سڑک کاشکستہ پل چارسال گزرجانے کے باوجودتاحال مرمت نہ ہوسکا،مذکورہ متاثرہ پل کی وجہ سے اب تک متعددحادثات رونماہوچکی ہیں جبکہ مزیدنقصانات کااندیشہ ہے ،تفصیلات کے مطابق سوراب کانواحی علاقہ مولی کوخضدارسمیت دیگرعلاقوں سے ملانے والی رابطہ سڑک جوکہ ناقص تعمیرکے نتیجے میں ابتدائی دوسالوں میں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوکرناقابل سفربن گئی ،جبکہ اس کے دشوارگزارمقام پرانتہائی اہمیت کاحامل ایک پل چارسال قبل سیلابی ریلے کے نتیجے میں بہہ گیاتھا،متاثرہ پل کے اطراف دشوارگزارہونے کے باعث آمدورفت شدیدمتاثرہوگئی ،بارہامتعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی گئی لیکن بے سود،شکستہ پل کی وجہ سے اب تک متعددحادثات رونماء ہوچکی ہیں جس سے کئی لوگ زخمی بھی ہوچکے ہیں ،اب بھی نہ صرف لوگوں کواذیت کاسامناہے بلکہ مزیدکسی المناک سانحہ پیش آنے کااندیشہ ہے ،یہاں کے عوامی حلقوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیاہے کہ مولی سڑک کی خستہ حالی اورشکستہ پل کانوٹس لیکرمتعلقہ حکام کواس جانب توجہ دینے پرپابندکی جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کاازالہ ہو۔