ضلع بہاولنگر کو نہری پانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا‘مسئلہ شدت اختیار کر سکتا ہے‘ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت
جمعہ 3 اپریل 2015 15:39
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) رقبہ کے لحاظ سے ضلع بہاولنگر پنجاب کا تیسرا بڑا ضلع ہے جبکہ پنجاب میں کپاس اور گندم کی پیدا وار کے لحاظ سے پنجاب بھر میں یہ ضلع سر فہرست ہے ۔اس ضلع کو نہری پانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔آنے والے وقتوں میں یہ مسئلہ شدت اختیار کر سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت توسیع بہاولنگر چوہدری منیر احمد نے نواحی گاؤں 17ون آر میں پھل کی مکھی کے تدارک کی مہم کے سلسلہ میں ایک بہت بڑے کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن بہاولنگر سید مقبول شاہ ،زراعت آفیسر محمد حسن ضیاء سمیت مشالی باغبان رضا قلی خان نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر چوہدری منیر احمد نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ کاشتکار حضرات روایتی کاشت کے طر یقے چھوڈ کر جد ید کاشتکاری نظام کو اپنائیں انہوں نے کہا کہ اگر فروٹ فلائی کو بروقت کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ نقصان کا موجب بنتی ہے اورواضح رہے کہ یہ مکھی نہ صرف آم کے باغات کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ یہ مختلف دیگرباغات اور فصلوں کو بھی نقصان کا سبب بن رہی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.