جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی سے متعلق کیس کی سماعت سے معذر ت کر لی
جمعہ 3 اپریل 2015 15:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی سے متعلق کیس کی سماعت سے معذر ت کر لی ۔گزشتہ روز جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت کی۔ ذکی الرحمن لکھوی نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی نظر بندی کو چیلنج کر رکھا ہے۔عدالت عالیہ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے اسپیشل بینچ کی کارروائی میں مصروف ہونے کے باعث کیس کی سماعت سے معذرت کی۔
جسٹس محمود مقبول باجوہ کی معذرت کے بعد کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی ہے۔قبل ازیں 20مارچ 2015ء کو لاہور ہائی کورٹ نے ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی تھی۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ 2008ء میں ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات انتہائی خراب ہو گئے تھے اور ہندوستان کی جانب سے ذکی الرحمن لکھوی پر ممبئی حملے کے ماسڑ مائنڈ ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔
جس پر پاکستان نے چند سال قبل لکھوی کو مظفر آباد سے واپس آتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا، تاہم 18دسمبر 2014ء کواسلام آباد میں کوثر عباس زیدی پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کردی
-
توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کی جانب مارچ کریں،حماس
-
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
-
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
دھاتی ڈور سے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کا آغاز
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
ماسکو مشرقی یورپ میں امریکی اتحادی ریاستوں کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے. روسی صدر
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.