ٹیکساس کے شہری پر پاکستان آکر دہشتگردوں کو تربیت دینے کا الزام

جمعہ 3 اپریل 2015 15:36

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ٹیکساس کے شہری کو پاکستان آکر القاعدہ میں شمولیت اختیار کرنے اور دہشتگردوں کی معاونت کے الزام میں واپس امریکا پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ محمود ال فارخ زمانہ طالبعلمی سے ہی انتہا پسند سوچ رکھتا تھا اور اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

03 اپریل۔2015ء القاعدہ کے جہادی رہنماوں کی وڈیوز دیکھتا تھا۔ سال 2006میں جب وہ کینیڈا کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔

(جاری ہے)

اس نے اپنے کلاس فیلو فرید امام اور ایک اور شخص کے ساتھ کینیڈا سے پاکستان جانے کی بات کی اور وہاں جاکر افغانستان میں امریکی فوجیوں کیخلاف تربیت دینے کا منصوبہ بنایااور کوئی اطلاع دیے بغیر ہی کینیڈا سے کراچی چلا گیا۔تاہم ال فارخ کا کہنا ہے کہ وہ مارچ 2007میں کاروبار کے سلسلے میں پاکستان گیاتھا۔تاہم اس کے ساتھی فرید امام نے عدالت کو بتایا کہ وہ شہادت کے راستے پر تھے فرید امام پر الزام ہے کہ اس نے دہشتگردوں کو تربیت دی اور نیویارک سب وے سسٹم پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والو ں کو تربیت دی۔

متعلقہ عنوان :