پی آئی اے کے فلائٹ 176 پاکستانیوں کو یمن سے لے کر پاکستان پہنچ گئی

جمعہ 3 اپریل 2015 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) یمن میں محصور 176 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی فلائٹ اسلام آباد پہنچ گئی ، فلائٹ میں موجود تمام مسافر خیریت سے ہیں ، وطن واپس پہنچنے کے بعد تمام افراد شدت جذبات سے رو پڑے اور خدا کے حضور سجدہ شکر ادا کیا ، اس موقع پر ائیرپورٹ پر تمام مسافروں کے لواحقین کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھی جنہوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر اپنے عزیز و اقارب کو خوش آمدید کہا ، یمن سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے نے اپنا خصوصی طیارہ بھیجا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ائیرپورٹ پر موجود وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم ایک ایک پاکستانی کی بحفاظت واپسی ان کا عزم ہے اور اس حوالے سے حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں ، انہوں نے کہا کہ یمن میں اب جتنے بھی مزید پاکستانی موجود ہیں ان کو بھی جلد از جلد واپس لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :