زین رؤف قتل کیس،مصطفی کانجو سمیت5 ملزمان 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 3 اپریل 2015 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پولیس نے زین رؤف قتل کیس کے ملزمان مصطفی کانجو سمیت 5 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے،عدالت نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پولیس نے زین رؤف قتل کیس میں سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو ،2 گارڈز سمیت 5ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں پیش کیا ،پولیس نے عدالت سے پانچوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے15 روز کی استدعا کی جبکہ عدالت نے پولیس کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے مصطفی کانجو ،صادق،سعد اللہ ،آصف اور اکرام اللہ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مصطفی کانجو کی فائرنگ سے طالب زین رؤف جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ ایک نوجوان حسنین زخمی ہوگیا تھاجس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مصطفی کانجو ،ان کے دو گارڈز سمیت5 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔عدالت میں پیشی سے قبل مصطفی کانجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بے گنا ہوں ،زین رؤف کو میری گولی نہیں لگی بلکہ میرے گن مین کی فائرنگ سے زین ملک جاں بحق ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے عدالت پیش ہوا ہے اور جلد ہی حقیقت سامنے آجائے گی

متعلقہ عنوان :