پشاور ،چمکنی سے شادی شدہ خاتون کی لاش برآمد

جمعہ 3 اپریل 2015 14:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) پشاور کے نواحی علاقہ چمکنی سے ایک شادی شدہ خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی۔ مقتولہ کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود میں کھیتوں سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس کی شناخت اختیاراں کے نام سے ہوئی ۔ مقتولہ کوفائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔ جس کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ قتل غیرت کے نام پر کیاگیاہے۔ جس میں مقتولہ کے شوہر اور دیور کو شامل تفتیش کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :