سیکرٹری امور کشمیر شاہد اللہ بیگ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسا ل

جمعہ 3 اپریل 2015 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے سیکرٹری امور کشمیر شاہد اللہ بیگ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے سمری وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے سیکرٹری امور کشمیر شاہد اللہ بیگ کو نوازتے ہوئے ان کی مدت ملازت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سمری وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کر دی ہے۔

سروسز رول کے تحت سیکرٹری امور کشمیر کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔ دوسری جانب اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء کا رابطہ کرنے پر شاہد اللہ بیگ نے بتایا کہ وہ 2 جولائی 2015 کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چوہدری برجیس طاہر کو مدت ملازمت میں توسیع کیلئے درخواست نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے کسی نے میرے ساتھ رابطہ کیا۔

متعلقہ عنوان :