پشاور، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جمعہ 3 اپریل 2015 14:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پشاور کی احتساب عدالت نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری داخلہ کو آئی ڈی پیز کی رقم میں خرد برد کرنے کے الزام میں 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز سابق ڈی جی ایف ڈی ایم اے ارشد خان کو احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا گیا جہاں پر عدالت نے ارشد خان کو 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے سے کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری داخلہ ارشد خان پر آئی ڈی پیز کی امدادی رقم میں 6 کروڑ کی خرد برد کا الزام ہے

متعلقہ عنوان :