Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے الیکشن کمیشن کو این اے 246 میں فوج تعینات کر نے کی درخواست دیدی

جمعہ 3 اپریل 2015 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ کراچی میں ضمنی انتخابات کے دوران این اے 246 پر فوج کو تعینات کیا جائے جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری سندھ سے صورتحال کے بارے میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز تحریک انصاف کے عمران اسماعیل کی جانب سے لکھا گیا خط الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا جس میں تحریک انصاف کی جانب سے این ا ے 246 پر ناگہانی صورتحال کے پیش نظر فوج بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے عمران اسماعیل کے خط پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) رضا خان نے چیف سیکرٹری سندھ سے جواب طلب کر لیا کہ این اے 246 کے صورتحال کا جائزہ لیکر آگاہ کیا جائے جس کے بعد این اے 246 پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات