چینی صدر کا دورہ پا کستا ن ، دونوں ممالک کے مابین 90معاہدوں پر دستخط ہونگے

جمعہ 3 اپریل 2015 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے مابین 90معاہدوں پر دستخط ہونگے،چینی صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اور کئی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ،وزارت خزانہ اوروزارت منصوبہ بندی نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کر دیں وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین کے صدراپریل کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کے مابین 90کے قریب معاہدوں پر دستخط ہونگے ذرائع کے مطابق چین صدر کے دورہ پاکستان کے موقع کے انتظامات اور تجارتی معاہدوں کے بارے میں وزارت منصوبہ بندی اور وزارت خزانہ کے حکام نے تیاریاں شروع کردیں اس سلسلے میں گذشتہ روز وزارت خزانہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دونوں محکموں کے وفاقی وزرا اوروزیر اعظم کے مشیر وں نے شرکت کی اجلاس کو بتایا کہ چینی صدر دورہ پاکستان کے موقع پر پاک چین اقتصادی راہداری ،گوادر ائیرپورٹ نیوکلیر پاؤر ٹیکنالوجی ،توانائی اور تجارت کے کئی معاہدوں پر دستخط ہونگے چینی صدر دورہ پاکستان کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے اور کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے ذرائع کے مطابق چینی صدر اور پاکستان کے مابین یمن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا