پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کے تنازع پربحث ہوگی،خواجہ محمد آصف

جمعہ 3 اپریل 2015 14:27

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وفا قی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ یمن کے تنازع میں پاکستان کاکردارکیا ہونا چاہیے۔ پاکستان امت مسلمہ کا اتحاد برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو پارلیمنٹ کے آئندہ مشترکہ اجلاس کے دوران یمن کے معاملے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کا اتحاد برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :