آزاد کشمیر سے 11000 افغانیوں کو بیدخل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 3 اپریل 2015 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) آزاد جموں و کشمیر کی حکومت قومی ایکشن پلان کے تحت 11000 غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو باہر نکالے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تک 3 ملین افغان پناہ گزین ہیں جو قانونی یا غیر قانونی طور پر یہاں رہے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت آزاد جموں و کشمیر سے 11000 غیر قانونی افغانوں کو نکالا جائے گا ۔ سینئر پولیس اہلکار فہیم عباسی کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر میں 64 عسکریت پسند تنظیموں کو بھی کالعدم قرار دے گی جو پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی کالعدم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 500 اہلکاروں پر مشتمل ایک نئی انسداد دہشت گردی فورس قائم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :