کراچی، رینجرز کے مختلف مقامات پر چھاپے، 2 مغوی بازیاب، ایک ملزم گرفتار

جمعہ 3 اپریل 2015 14:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دفتر اور دیگر مقامات پررینجرز ٹاسک فورس نے چھاپے مار کر 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا ، ایک ملزم گرفتارمیڈیا رپورٹس کے مطا بق رینجرز ٹاسک فورس نے سی ٹی ڈی اور دیگر مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔

(جاری ہے)

بازیاب ہونے والوں میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا تاجر اور اس کا ڈرائیور شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیاں پہلے سے حراست میں لیے گئے سی ٹی ڈی اہلکار کی نشاہدی پر کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :