صولت مرزا کے وڈیو بیان کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی بنادی

جمعہ 3 اپریل 2015 14:18

صولت مرزا کے وڈیو بیان کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سزائے موت کے منتظر صولت مرزا کے وڈیو بیان کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی بنادی ہے،سیکریٹری داخلہ سندھ مختار سومرو کے مطابق صولت مرز کے بیان کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی امیر شیخ کی سربراہی میں جے آئی ٹی قائم کی گئی ہے۔ٹیم میں ایم آئی، آئی ایس آئی، ایف آئی اور انویسٹی گیشن پولیس کا ایک ایس پی ہوگا،جے آئی ٹی مچھ جیل میں صولت مرزا سے تفتیش بھی کرے گی اور تفتیش و تحقیقات کے بعد 7 روز کے اندر رپورٹ محکمہ داخلہ میں جمع کرائینگے ۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے صولت مرزا کے بیان پر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانیکی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ صولت مرزا کو 20مارچ کو پھانسی دی جانی تھی تاہم 19مارچ کی رات اس کا وڈیوبیان سامنے آگیا تھا جس میں صولت مرزا نے کہا تھا کہ جو مشہور ہوجائے اسے تحریک سے الگ کر دیا جاتا ہے، جبکہ پکڑے گئے کارکنوں سے اظہارلاتعلقی کردیاجاتاہے۔

(جاری ہے)

میں ایک نشان عبرت ہوں جسے پارٹی نے کام کرواکر ٹشو پیپرکی طرح پھینک دیا ہے۔صولت مرزا کے بیان کے مطابق الطاف حسین بابرغوری کے ذریعے ہدایات دیتے تھے، بابرغوری کے گھرپر ہم 4 لوگوں کوبلایا گیا تھا، جہاں الطاف حسین نے بابرغوری کے ذریعے ہدایت دی کہ کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد کومارناہے۔

متعلقہ عنوان :