ملتان،پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار، جعلی کرنسی اور نقشے برآمد کرلئے

جمعہ 3 اپریل 2015 12:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ملتان کی بستی لنگڑیال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کر کے جعلی کرنسی اور شہر کے مختلف علاقوں کے نقشے برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان کینٹ سے ملحقہ علاقے بستی لنگڑیاں میں کرایہ داروں کے کوائف اکھٹے کرنے کے دوران ایک مکان میں مقیم مشکوک افراد کی نشاندہی ہونے پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مکان پر چھاپہ مارا اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مختلف ممالک کی جعلی کرنسی اور شہر کے مختلف علاقوں کے نقشے برآمد کرلئے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :