صدر مملکت نے یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اپریل کو بلانے کی منظوری دیدی

جمعہ 3 اپریل 2015 12:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے6 اپریل کو یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس میں یمن کی صورتحال کے حوالے سے 6 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی صدر ممنون حسین نے منظوری دیدی ہے ۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح 11 بجے ہونیوالے اجلاس میں ارکان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی اور سعودی عرب کی مدد کی درخواست پر ان کی رائے لی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :