حیات آباد، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن،2 افغان باشندوں سمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 3 اپریل 2015 12:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 2افغان باشندوں سمیت 100سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ تاتارا کی حدود میں حیات آباد فیز 6 کے علاقہ میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 2افغان باشندوں سمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیاجنہیں مزید تفتیش کیلئے تھانہ تاتارا منتقل کردیاگیا ہے۔ فیز 6 کا علاقہ خیبر ایجنسی سے ملحقہ ہے جہاں پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی اور سرچ آپریشن کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :