پاکستان یمن کے مسئلے کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے‘ توقع ہے کہ سنجیدہ کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام آئے گا

وزیراعظم نواز شریف کاترکی روانگی سے قبل بیان

جمعہ 3 اپریل 2015 11:19

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔03 اپریل 2015) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کے مسئلے کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے‘ توقع ہے کہ سنجیدہ کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام آئے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترکی روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں پاکستان مسلم امہ کے درمیان اتحاد و اتفاق پر یقین رکھتا ہے اور ان کا فروغ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کے مسئلے کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے‘ توقع ہے کہ سنجیدہ کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام آئے گا۔