مسئلہ یمن کا سفارتی حل ، نواز شریف ترکی پہنچ گئے

جمعہ 3 اپریل 2015 10:59

مسئلہ یمن کا سفارتی حل ، نواز شریف ترکی پہنچ گئے

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل2015ء) حکومت کی مسئلہ یمن کے حل کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں ۔ وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے ، کہتے ہیں پاکستان مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق پر یقین رکھتا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورہ پر ترکی روانہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ ترک صدر طیب اردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اولو سے ملاقات کریں گے اور ترک رہنماؤں سے یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔ روانگی کے موقع پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں ۔ پاکستان مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق پر یقین رکھتا ہے ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کے پر امن حل پر یقین رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :