لاڑکانہ ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 23:21

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) لاڑکانہ ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقعہ پر امجد علی کوکر، شفیع جتوئی اور دیگر نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کہا ہے کہ لاڑکانہ کے منتخب نمائندے پی پی پی ایم این اے محمد ایاز سومرو، ایم پی اے اور صوبائی وزیر تعلیم نثاراحمد کھڑو لاڑکانہ کے ڈیف کرکٹرز جو کہ گذشتہ 15 دن سے احتجاج کررہے ہیں ان کے احتجاج کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں 5 فیصد کوٹا بھی نہیں دیا جارہا اس معاملے میں ہم سے زیادتی ہورہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ 5 فیصد کوٹہ پر عمل کرکے سہولیات فراہم کی جائیں بصورت دیگر 4 اپریل پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دہرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :