سیاسی تبدیلی کی ہوا چل پڑی، سر گرم کا رکنا ن پاکستان مسلم لیگ کی جا نب آرہے ہیں ، جعفر مندوخیل

جمعرات 2 اپریل 2015 23:00

کوئٹہ(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ بلو چستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیوایکسائز وٹراسپورٹ شیخ جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ بلو چستان میں سیاسی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور سیا سی رہنماؤں سمیت سر گرم کا رکنا ن پاکستان مسلم لیگ کی جا نب آرہے ہیں ہم سے کچھ اراکین اسمبلی نے بھی شمولیت کیلئے رابطہ کیا ہے رواں سال اس حوالے سے بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ایم کیوایم بلو چستان کے رہنما ء سردار بشیر خان اچکزئی اور ان کی ساتھیوں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے مو قع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر متحدہ قومی مومنٹ بلو چستان کے رہنما ء سردار بشیر خان اچکزئی نے اپنے کثیر تعداد میں ساتھیوں سمیت جعفرمندوخیل کی قیا دت میں اعتما د کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا صوبائی وزیر جعفر مندوخیل نے سردار بشیر اچکزئی اور ان کے تمام ساتھیوں کو مسلم لیگ میں شمولیت اختیا ر کرنے پر مبار کباد دی اور کہا ہے کہ مسلم لیگ صوبے کی مو جو دہ صورتحال میں وقت کی اہم ضر ورت بن چکی ہے اور رواں سال صوبے میں سیا سی تبدیلی آرہا ہے جس کے تحت مسلم لیگ نا قابل تسخیر عوامی جما عت بن کر ابھر ے گی اس تبدیلی کے بلو چستان پر مثبت وتعمیر ی اثرات مرتب ہو نگے کیونکہ ایک جزبہ اُبھر اہے اور نیا ولولہ پیدا ہواہے خوشنما ء اور دلفریب سیا ست نے صوبے کے عوام کو پسماندگی اور محرومی کے سواء کچھ نہیں دیا ہے جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کو نچلی سطح سے لیکر صوبے کی سطح تک منظم کیا جا رہا ہے ضلعی عہدیداروں کا جلد اعلان کیا جائیگا جلد ایک کمیٹی اس مقصد کیلئے قائم ہو گی سردار بشیر اچکزئی نے کہاہے کہ جعفرمندوخیل کی قیادت اور مسلم لیگ کی سوچ وفکر بلو چستان کی خوشحال کی ضما نت ہے ہم مسلم لیگ کو منظم کرنے کیلئے ہر قسم کی قربانی دیں گے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ملک یعقوب خان کا کڑ ،ملک شیر احمد شاہوانی،لالہ جا ن اچکزئی،ڈاکٹر رفیع اللہ،عبدالرؤف ،آزاد آغا جا ن ہمدر د اور دیگر نے کہا ہے کہ ہم سردار بشیر کو ساتھیوں سمیت شمولیت پر مباد دیتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ عوام کی جما عت ہے اور ہر دو ر میں عوام کی ساست کی ہے تقریب کے اخر سردار بشیر اچکزئی کی جا نب سے جعفرمندوخیل کو روایتی لنگی پہنائی گئی جعفرمندوخیل نے چمن کے دورے کی دعوت بھی قبول کی۔

متعلقہ عنوان :