قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم شہادت کا اجتماع نئی تاریخ مرتب کریگا‘ذوالفقار قائم خانی

جمعرات 2 اپریل 2015 22:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے رکن ذوالفقار قائم خانی نے پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 36ویں یوم شہادت پر تمام جمہوریت پسند قوتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے متحدہوکر جدوجہد کی جائے۔

پاکستان کو متفقہ آئین دینے والے عظیم عوامی رہنما ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عوامی ویژن میں ہی جمہوریت کی بقا مضمر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید کے 36ویں یوم شہادت کا اجتماع پیپلز پارٹی کے روشن مستقبل کی گواہی دے گا۔ چاروں صوبوں بشمول گلگت، بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھٹو شہید کے پروانوں کی فقید المثال شرکت ایک نئی تاریخ مرتب کرے گی اور شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی عظیم الشان کامیابی کیلئے جدوجہد کے عزم کا آغاز کریں گے ۔

ذوالفقار قائم خانی نے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کو بے مثال سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :