لیاری یونیورسٹی کے مڈ سمسٹر امتحانات 13 سے 21 اپریل تک ہوں گے
جمعرات 2 اپریل 2015 22:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر نور محمد میمن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے مڈ سمسٹر امتحانات 13 سے 21 اپریل تک منعقد کئے جائیں گے ۔
(جاری ہے)
یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں کی مدد سے رجسٹریشن اور امتحانی فارمز کنٹرولر امتحانات کو 8 اپریل تک جمع کروادیں تاکہ امتحانات کے سلسلہ میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
طلبہ و طالبات اپنے متعلقہ پرچوں کا شیڈول یونیورسٹی کے نوٹس بورڈ پر دیکھ سکتے ہیں ۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ ان امتحانات میں گذشتہ سمسٹر میں فیل ہونے والے اور اپنی ڈویژن بہتر بنانے کے خواہشمند طالب علم بھی شریک ہو سکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.