شہر کی مارکیٹوں کی صفائی کا ہنگامی بنیادوں پر انظام بنا کر اہم شاہراوٴں پر گٹر کے بہتے ہوئے پانی کی روک تھام کی جائے

آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈ اینڈ کاٹین انڈسٹریز کراچی کاوزیر بلدیات سے مطالبہ

جمعرات 2 اپریل 2015 22:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈ اینڈ کاٹین انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد اور نائب صدور عبدالماجد،عثمان شریف اور سلیم ملک نے وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی مارکیٹوں کی صفائی کا ہنگامی بنیادوں پر انظام کیا جائے اور شہر کی اہم شاہراوٴں پر گٹر کے بہتے ہوئے پانی کی روک تھام کی جائے،اسلام ٹریڈرز کے رہنماوٴں نے کہا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کراچی میں اہم مارکیٹوں جو نا مارکیٹ،برنس روڈ،لی مارکیٹ،صدر،ایمپریس مارکیٹ ،جامع کلاتھ مارکیٹ اور اولڈسٹی ایریا کی دیگر مارکیٹوں میں صفائی کا فقدان ہے اور کاروباری مراکز کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں،گندگی اور کچرے کے سبب گاہکوں کا مارکیٹوں میں آنا مشکل ہوگیا ہے،تاجررہنماوٴں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف حکومتی مہم بھی سرکاری اداروں میں گھسی کالی بھیڑوں کے باعث موثر نہیں رہی،بعض بلدیاتی ملازمین نے تجاوزات مافیا سے ساز باز کیا ہوا ہے یہی وجہ سے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے چند گھنٹے بعد دوسرے روز قاضن سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پھر سے قابض ہوجاتے ہیں،ایمپریس مارکیٹ صدر ،بولٹن مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد صورتحال جون کی توں برقرار ہے اور بعض مارکیٹوں میں تجاوزات کے باعث پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :