مریدکے نادرا عملہ نے عوام کو فلم سٹار نادرا کی طرح نچانا شروع کر دیا عوام کا احتجاج عملہ تبدیل کرنے کا مطالبہ

جمعرات 2 اپریل 2015 22:25

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) مریدکے نادرا عملہ نے عوام کو فلم سٹار نادرا کی طرح نچانا شروع کر دیا عوام کا احتجاج عملہ تبدیل کرنے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق مریدکے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور ایم این اے رانا افضال حسین کی کوششوں سے ڈبل شفٹ بھی عوام کی مشکلات دور نہ کر سکی بلا وجہ اعتراضات لگا کر گھنٹوں لائنوں میں کھڑے عوام اپنی باری آنے پر اعتراضات دیکھ کر سیخ پا ہو جاتے ہیں اور کئی مرتبہ لائنوں لگے افراد باری کا انتظار کرنے کی بجائے سفارشوں سے بغیر قطار میں لگے ٹوکن لینے پر جھگڑا کر چکے ہیں۔

عملہ کے کئی افراد میرٹ کی دھائی دینے والے شہریوں سے نہ صرف بد تمیزی سے پیش آتے ہیں بلکہ انہیں جو ہوتا ہے کر لوں کی دھمکیاں بھی لگاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی مریدکے قلعہ مسیتاں انجمن شہریاں کے صدر اور مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما ء رانا نواز کو بھی میرٹ پر کام کر نے دھائی دینے پر ٹوکن دینے والے ملازم نے کھری کھری سنادی جس نادرا دفتر کے باہر موجود انکے کارکنان اور دیگر عوام سیخ پا ہو گئے ۔

نادرا دفتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کرنے آنے والے صحافیوں کو دیکھ کر عوام کی مریدکے نادرا عملہ مردہ باد اور ناہل عملہ تبدیل کرو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ اس موقع پر موجود خواتین و مردنے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی کہ مریدکے نادرا دفتر سے موجودہ عملہ کو تبدیل کر کے عوام دوست عملہ تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :