پاکستانی سنی تحریک کی ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکوکاررا کی برطرفی کی شدید مذمت

جمعرات 2 اپریل 2015 22:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان سُنی تحریک کے سیکرٹری جنرل محمدشاہدغوری،صوبائی صدرمحمدشاداب رضانقشبندی،محمدزاہدحبیب قادری، ڈاکٹرعمران مصطفی، مفتی لیاقت علی رضوی، مولانامجاہدعبدالرسول خان، سیدعثمان حیدرشاہ ودیگر نے ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکوکارا کی برطرفی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیکو کارا کی برطرفی نے حکمرانوں کے عزائم ظاہر کردیے،حکمران اپنے گناہوں کا بوجھ ریاستی اداروں پر ڈال کرجمہوریت کاقتل عام کرناچاہتے ہیں ۔

پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالے ملک و قوم سے مخلص نہیں، پولیس اور قانون نا فذ کرنیوالے تمام ادارے اپنی جانوں کو خطرات میں ڈال کر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکمران ریاستی اداروں میں مداخلت سے باز آجائیں ،حکمرانوں نے دھرنوں میں لاشیں نہ گرانے کا بدلہ سات ماہ بعد ایس ایس پی محمد علی نیکوکاراسے لیا ہے۔غیر تحریری احکامات کوتسلیم نہ کرنا جرم نہیں بلکہ نظم و ضبط ہے۔

حکومتی فیصلے نے دور آمریت کی یاد تازہ کر دی ہے ۔نہتے شہریوں پر گولیاں برسانے والوں کا اقتدار زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکتا ۔ایسے ظالمانہ فیصلے حکومتوں کے خاتمے کا باعث بنتے ہیں ۔معصوم شہریوں کا خون حکمرانوں کا تعاقب کرتا رہے گا ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ چیف جسٹس آف پاکستان حکومتی فیصلے کانوٹس لیں اور محب وطن ،ایماندار ،فرض شناس آفیسر ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا کو باعزت بحال کریں۔

متعلقہ عنوان :