کینٹ بورڈ کے الیکشن کے پیش نظر تمام ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دیں

تمام ملازمین ہفتہ اتوار کو سرکاری چھٹی ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر حاضری کے پابند ہونگے

جمعرات 2 اپریل 2015 22:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) کینٹ بورڈ کے الیکشن کے پیش نظر تمام ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئیں، تمام ملازمین ہفتہ اتوار کو سرکاری چھٹی ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر حاضری کے پابند ہونگے ۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ حکام نے 25 اپریل کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام ملازمین تمام چھٹیان منسوخ کر دی گئی ہیں، جو ملازمین پہلے سے چھٹیان پر تھے انہیں واپس بلا لیا گیا ہے کینٹ بورڈ حکام کے اس فیصلے پر ملازمین نے احتجاج کیا ہے جنکا موئقف یہ ہے کہ انتخابات کے انتظامات کے سلسلے میں پہلے سے الیکشن سیل کام کر رہا ہے، جہاں تجربہ کار اسٹاف موجود ہے جن برانچز کا الیکشن سے دور دور تک واسطہ نہیں ہے انہیں ڈیوٹی کا پابند بنانا نا انصافی کے مترادف ہے ۔

متعلقہ عنوان :