میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کی طبی رپورٹ تیار کر لی ‘بلوچستان حکومت کو بھیجی جائے گی

سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں خلاہے‘دل کی شریان بھی متاثر ہے‘ پیچیدگیوں کے باعث سفر کرنا دشوار ہوگا

جمعرات 2 اپریل 2015 22:05

میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کی طبی رپورٹ تیار کر لی ‘بلوچستان ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں خلاہے۔ پرویز مشرف کی دل کی شریان بھی متاثر ہے۔ پیچیدگیوں کے باعث سفر کرنا دشوار ہوگا۔ میڈیکل رپورٹ بلوچستان حکومت کو بھیجی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی گئی۔

رپورٹ میں سابق صدر کو سفر کرنے سے منع کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں خلا ہے۔ ان کے تین مہرے متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

ریڑھ کی ہڈی کے نچلے مہروں میں خرابی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی دل کی شریان بھی متاثر ہے۔ پیچیدگیوں کے باعث سفر کرنا دشوار ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ بلوچستان حکومت کو بھیجی جائے گی۔

گزشتہ روز گیارہ رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ کیا تھا۔ پرویز مشرف کے وکلا نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی تھی جس میں موٴقف اختیار کیا تھا کہ خرابی صحت کی وجہ سے وہ سفر نہیں کرسکتے جس کے بعد بلوچستان حکومت کی درخواست پر سندھ حکومت نے سرکاری میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔

متعلقہ عنوان :