کہ ٹول ٹیکس کا مسئلہ حل نے ہونے کی صورت میں جسقم کے کارکنان 15اپریل کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگے،نیازکالانی

جمعرات 2 اپریل 2015 21:54

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) جسقم کے سینئروائس چیئرمین نیازکالانی نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس کا مسئلہ حل نے ہونے کی صورت میں جسقم کے کارکنان 15اپریل کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگے اوراسمیں جسقم کی مرکزی قیادت اورمیں خود بھی شرکت کروں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ پرموجودہ افراد سے ٹیلیفون پرگفتگوکرتے ہوئے کہا علاوہ ازیں جئے سندھ تحریک کے قائم مقام مرکزی صدرسہیل ابڑونے بھی اس موقع پر ٹیلیفون کیااوراس جدوجہد کی حمایت کااعلان اورکہا کہ اگرحکومت سندھ نے ٹول کامسئلہ حل نہ ہواتوہم پورے سندھ میں احتجاج شروع کریں گے جبکہ 15اپریل کے دھرنے میں بھی بھرپورشرکت کرینگے۔

پیپلزپارٹی (ش۔ب)کے صوبائی صدر علی محمد پلیجوٹونے بھی ٹول ایکشن کمیٹی کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی افراد سے زبردستی ٹول ٹیکس کی وصولی زیادتی ہے۔ٹنڈوجام کے شہریوں کی اس مسئلہ پربھرپورحمایت کرتے ہیں۔