نیوزی لینڈ کپتان برینڈن مک کلم کو سر رچرڈ ہیڈلے میڈل سے نواز دیا گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 21:54

نیوزی لینڈ کپتان برینڈن مک کلم کو سر رچرڈ ہیڈلے میڈل سے نواز دیا گیا

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ میں سالانہ ایوارڈ کا اہتمام، کپتان برینڈن میکلم کو سب سے معتبر ایورڈ سر رچرڈ ہیڈلے میڈل سے نوازا گیا جبکہ کین ولیم سن تینوں فارمیٹس میں سال کے بہترین کیوی کرکٹر قرار پائے۔ورلڈ کپ 2015ء کی رنر اپ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد ا?کلینڈ میں منعقد ہوا جہاں کیوی بورڈ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی۔

(جاری ہے)

کیوی کپتان برینڈ ن میکلم کو سر رچرڈ ہیڈلی کا ایوارڈ دیا گیا۔ کیوی بیٹسمین کین ولیم سن تینوں فارمیٹس میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اْڑے۔ ورلڈ کپ میں مچل سٹارک کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ٹرینٹ بولٹ سال کے بہترین کیوی باوٴلر قرار پائے۔ خوتین کرکٹ میں اپنی شاندار پرفارمنسسز دکھانے والی سوزی بیٹس ویمن کرکٹر ا?ف دی ائیر رہیں۔ تقریب میں لیجنڈ کیوی کھلاڑی مارٹن کرو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔