سعودی عرب کا استحکام پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے ‘ حرمین شریفین کے تقدس و حرمت کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے۔ شیطان قوتیں اسلامی دنیا کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیز کا بیان

جمعرات 2 اپریل 2015 21:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سعودی عرب کا استحکام پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے ۔ حرمین شریفین کے تقدس و حرمت کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے۔ شیطان قوتیں اسلامی دنیا کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیز نے میڈیا میں جا ری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سعودی عرب اورحرمین شریفین کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

یہودی لابی حوثی باغیوں کی آڑ میں حرمین شریفین پر حملہ کرنا چاہتی ہیں۔ مسلمان اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے اس سازش کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک کو حرمین شریفین کے تحفظ کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھا کرے،اسلامی سربراہی کانفرنس بلائے تاکہ دنیا کفر کی سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا یمن حملہ کی آڑ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے۔