کینیا کی یونیورسٹی پر مسلح افراد کے حملے میں 70 طلبا ہلاک،65 سے زائد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 2 اپریل 2015 21:30

کینیا کی یونیورسٹی پر مسلح افراد کے حملے میں 70 طلبا ہلاک،65 سے زائد زخمی

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اپریل۔2015ء) کینیا کی یونیورسٹی میں مسلح افراد کے حملے میں 70 طلبا ہلاک اور 65 سے زائد ہوگئے جب کہ متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے کینیا کے جنوبی مشرقی علاقے گاریسا میں موجود یونیورسٹی پر اچانک حملہ کردیا جس میں 70 طلبہ اور طالبات ہلاک اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ مسلح افراد نے کیمپس میں گھس کر متعدد طلبا کو یرغمال بنا لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کیمپس میں 500 سے زائد طلبا ہیں جن کو مسلح افراد نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ حکام کے مطابق حملہ صومالیہ کے شدت پسند گروہ الشباب کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا ماسٹر مائنڈ الشباب کا رہنما محمد کونو ہے جس کے سر کی قیمت 53 ہزار ڈالر ہے جب کہ حملہ آوروں نے نے یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 15 کو رہا کردیا ہے تاہم ابھی بھی بڑی تعداد یرغمال ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 5 نقاب پوش مسلح افراد نے یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور طلبا کو حکم دیا کہ وہ زمین پر لیٹ جائیں تاہم کچھ طلبا نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ کونو صومالیہ کے اسکول میں ہیڈ ماسٹر تھا جس نے 2007 میں اسکول چھوڑ کر الشباب میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :