صحبت پور، پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں ناکہ بندی کر کے مغوی زمیندار کو بازیاب کرا لیا

جمعرات 2 اپریل 2015 21:20

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ڈی پی او اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ صحبت پور کے ایس ایچ او طالب حسین لاشاری نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں ناکہ بندی کر کے دو روز قبل صحبت پور کے قریب سے اغواء ہونے والے مغوی زمیندار عبدالمجید کھوسہ کو بازیاب کرالیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کار مغوی عبدالمجید کھوسہ کوایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ پولیس کی ناکہ بندی کی وجہ سے مغوی عبدالمجید کو جھاڑیوں میں چھوڑ کر خود فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :