کوئٹہ میں زہریلی شراب پینے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

جمعرات 2 اپریل 2015 21:18

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زہریلی شراب پینے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے چمن پھاٹک علاقے میں 2 افراد عابد مسیحی اور دانش مسیحی زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوگئے جن کی نعشوں کو فوری طور پر پولیس نے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔