شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کارابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ضلع نوشرا فیروز کا دورہ

جمعرات 2 اپریل 2015 21:18

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء )شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ضلع نوشرا فیروز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلع کے مختلف شہروں کنڈیارو ،بھریا سٹی،نوشھرو فیروز، اور مورومیں عوامی اجتماعات و عمائدین سے خطاب کیا۔انکے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندہ کے س تنظیم سازی مولانا نشان حیدر اور س فلاح و بہبود سید امتیاز شاہ اور ضلعی س جنرل اعجاز ممنائی تھے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ۱۹ اپریل کو ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرینڈم ہوگا۔جس میں تمام مکاتب فکرکے عوام مل کرملک میں امن کے قیام اوردھشت گردی کے خاتمے کا عزم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کا اتحا و بیداری دھشت گردوں کی شکست اور ناکامی کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی امن پسند قوتیں متحد ہوکر دھشت گردی کے خاتمہ کیلئے آگے آئیں انہوں نے کہا کہ نواز لیگ حکومت کا یمن فوج بھیجنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔

جسے پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں رد کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کر رہی اسی لئے شہداء کمیٹی احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے ۔ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں ۱۹ اپریل کو عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ اور ہر شہر قصبے میں ریلیاں نکالی جائیں گی ۔