جیکب آباد میں پریشانیوں سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کرلی

جمعرات 2 اپریل 2015 21:06

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) جیکب آباد میں پریشانیوں سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود گوٹھ محمد علی بروہی میں ایک شخص 33سالہ محمد سومر ٹالانی نے پریشانیوں سے تنگ آکر خود پر بندوق کے فائر کرکے خودکشی کرلی، حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا ۔