پاکستان ریلویز اور پی ٹی وی کے درمیان ایم او یو طے پا گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان ریلویز اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے مابین MoU طے پا گیا۔ جمعرات کی صبح اسلام آباد میں اس معاہدے پر پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور اور پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مالک نے دستخط کئے۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید اور وزیرر یلوے خواجہ سعد رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

بارٹر سسٹم کے تحت اس معاہدے کے اہم نکات کے مطابق پی ٹی وی کو راولپنڈی /لاہور کے درمیان چلنے والی 8ریل کارز، کراچی کینٹ/راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیز گام اور لاہور اور کراچی کینٹ اسٹیشنوں کے پلیٹ فارموں کی برانڈنگ کے حقوق حاصل ہوں گے جبکہ پی ٹی وی ، پاکستان ریلویز کے اشتہارات، ڈاکومنٹریز، دیگر پبلسٹی میٹریل کی تشہیر کے لیے ایئر ٹائم اور پارلر کارز اور ریلوے پلیٹ فارموں کے لیے ایل ای ڈیز فراہم کرے گا۔ یہ معاہدہ جمعرات 2اپریل کو نافذالعمل ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :