کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو چودہ دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 2 اپریل 2015 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) انسداد دشہت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو چودہ دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا زمان ٹاوٴن پولیس نے ملزم شاہد کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کلے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے ملزم کو چودہ دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،نبی بخش پولیس نے ملزم اعجاز کو بارودی مواد رکھنے کیا لزم میں عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نے چودہ دن کے لیے پولیس ریمانڈ پر دے دیا رینجرز نے گلبرگ تھانے کی حدود سے گرفتار ملزمان عبدالباسط اور امداد اللہ کو پیش کیا جنہیں چودہ دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :