کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے دو ڈی ایس پیز سمیت تین پولیس افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعرات 2 اپریل 2015 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو ڈی ایس پیز سمیت تین پولیس افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اانسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر نو پیر آباد تھانے کے انویسٹی گیشن آفیسر عشرت رانا،شاہراہ نورجہاں کے ڈی ایس پی خان طارق،اور دین محمد کو مختلف مقدمات میں گواہان کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر وارنٹ جاری کیئے گئے عدالت نے حکم دیا ہے کہ تینوں افسران کو پندرہ اپریل تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے

متعلقہ عنوان :