سندھ ہائی کورٹ :ایم کیو ایم کے 60 کارکنان کے اہل خانہ کی ملاقات کی درخواست پر ڈی جی رینجرز ،آئی جی جیل خانہ جات و دیگر کو7 اپریل تک نوٹس جاری

جمعرات 2 اپریل 2015 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 60 کارکنان کے اہل خانہ کی ملاقات کی درخواست پر ڈی جی رینجرز آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر کو7 اپریل تک نوٹس جاری کردیئے سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 60 کارکنان کے اہل خانہ نے درخواست دائر کی تھی کہ رینجرز جن افراد کو گرفتار کیا ہے ان کے اہل خانہ کی ان سے ملاقات نہین کرائی جارہی جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے قانون کے تحت ان کو اہل خانی سے ملاقات کا حق حاصل ہے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھپلپوٹو کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل سندھ ،ڈی جی رینجرز اور آئی جی جیل خانہ جات کو 7اپریل تک نوٹس جاری کردیئے

متعلقہ عنوان :