سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوط کرلیا

جمعرات 2 اپریل 2015 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوط کرلیا سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر سلیم نے کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی اس کے خلاف سیشن کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا ختم کی جائے کیونکہ وہ دس سال سے سزا کاٹ رہا ہے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کرتے ہوئے فیصلہ محفوط کرلیا ہے ڈاکٹر سلیم پر الزام تھا کہ اس نے تین جون انیس سو چھیانوے میں ٹی پی ایکس تھانے کی حدود اپنی منگیتر شکیلہ کو قتل کرکے اس کی لاش کلینک میں ہی دفن کردی تھی کمپاونڈر کی شکایت پر پولیس نے مقتولہ کی لاش برآمد کی تھی جس کے بعد ملزم مفرور ہوگیا تھا اور اس کو دوہزار پانچ میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سیشن کورٹ نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنائی تھی

متعلقہ عنوان :