Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیرسٹرسلطان محمود کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 2 اپریل 2015 20:37

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیرسٹرسلطان محمود کے ہمراہ مشترکہ ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ااپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے گوگلی مار کر ایک گیندسے دو بڑی وکٹیں گرائی ہیں،اسطرح انھوں نے ایک اچھی روایت قائم کی ہے اور ا ب ہر جگہ تحریک انصاف کے مقابلے میں جماعتیں اکھٹی ہونگی۔جسطر ح کراچی میں پیپلز پارٹی نے بھی ایم کیو ایم کے مقابلے میں اپنا امیدواربٹھا دیا ہے اور شاید ن لیگ بھی بٹھا دے ،اسطرح اب سب کو اکٹھا ہرانا تحریک انصاف کی روایت بن گئی ہے اور پی ٹی آئی وفاق کی علامت جماعت بن چکی ہے۔

میرپور کے لوگ پاکستان کے کسی بھی علاقے سے زیادہ زرمبادلہ بھیجتے ہیں جو ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔میرپور کے عوام نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے حق میں فیصلہ دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مک مکا کی سیاست نہیں چلنے دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم، پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور کے ضمنی انتخاب کے نتیجے نے نہ صرف آزاد کشمیر کے آئندہ سیاسی نقشے کا تعین کردیا ہے بلکہ اسکے اثرات نہ صرف پاکستان کی سیاست بلکہ گلگت بلتستان کی سیاست پر بھی پڑیں گے۔عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر حکومت نے تمام حربے استعمال کیے اور خرید و فروخت کا بازار گرم رکھا وزیر اعظم آزاد کشمیر پچاس دن تک میرپور میں بیٹھا رہا اور مک مکا پالیسی کے تحت ن لیگ نے اپنا امیدوار بھی بٹھا دیا لیکن آزاد کشمیر کے عوام نے جرات اور شعور کا مظاہرہ کیا اور دونوں حکومتیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جارحانہ باؤلنگ کے سامنے نہیں ٹھہر سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات