وزیراعلیٰ شہبازشریف کا جہلم، ڈومیلی میں چھت گرنے سے ماں اور 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعرات 2 اپریل 2015 20:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جہلم کے علاقے ڈومیلی میں گھر کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :