وزیراعلی نے زین کے اہلخانہ کو دھمکیاں ملنے کی خبر نوٹس لیتے ہوئے ان افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 2 اپریل 2015 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے زین کے اہلخانہ کو دھمکیاں ملنے کی خبر نوٹس لیتے ہوئے ان افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ زین کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے والے افراد کو گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، ملزم خواہ کتنا ہی بااثر ہو، قانون کی سزا سے نہیں بچ پائے گا، انصاف ہو گا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔قبل ازیں پنجاب حکومت کے ترجمان کی جانب جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلی شہباز شریف کی ہدایت پر زین کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔