کلچرل کمپلیکس میں تقریب کے دوران پستول سمیت پکڑا جانے والا شخص پولیس ملازم نکلا

جمعرات 2 اپریل 2015 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) کلچرل کمپلیکس میں تقریب کے دوران پستول سمیت پکڑا جانے والا شخص پولیس ملازم نکلا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے کلچرل کمپلیکس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تقریب کے دوران ایک شخص کو پستول سمیت گرفتار کیا گیا تاہم تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گرفتار شخص پولیس ملازم ہے۔ پولیس نے گرفتار شخص اور پستول کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :