یونیورسٹیرز ایکٹ میں ترامیم متعلقہ سٹیک ہولڈز کی مشاورت سے کی جانی چاہئے ،صدر اور سیکرٹری جنرل آ ل پاکستان یونیورسٹیرزاکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن

جمعرات 2 اپریل 2015 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) آ ل پاکستان یونیورسٹیرزاکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل ناصر اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کلیم اللہ بڑچ نے خیبر پختونخواحکومت کی جانب سے یونیورسٹیرز ایکٹ میں از خود ترمیم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹیرز ایکٹ میں ترامیم متعلقہ سٹیک ہولڈز کی مشاورت سے کی جانی چاہئے اور انہیں اعتماد میں لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترامیم اعلیٰ تعلیمی اداروں کے پر امن ماحول کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں ایسے اقدا مات سے یونیورسٹیوں کی خود مختار ی ختم ہو جائیگی اگر ترامیم کرنا ضروری ہے تو اس میں متعلقہ سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لے کر کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم مسئلہ کوآ ل پاکستان یونیورسٹیرزاکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے پانچ اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بھی اٹھایا جائیگا ۔قبل ازیں آ ل پاکستان یونیورسٹیرزاکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی باڈی کے اجلاس میں بھی کے پی کے حکومت کے اس اقدام کو یونیورسٹیوں کی خود مختاری چھیننے کے مترادف قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :