پیپلزپارٹی ہنگو،کوہاٹ اور کرک کی کابینہ کے ناموں کا اعلامیہ جاری

جمعرات 2 اپریل 2015 19:49

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء )پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جار ی نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی صدر خانزادہ خان نے صوبائی کابینہ سے باہمی مشاورت کے بعد ضلع ہنگو،کوہاٹ اور کرک کی کابینہ کے ناموں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق ہنگو کے لیے ابن علی کو صدر نصراللہ خان جنرل سیکرٹری جبکہ نواب بیگم کو ہنگو خواتین ونگ کی ضلعی صدر نامزد کر دیا گیا کوہاٹ کے لیے ملک اقبال صدر فرید خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ،میاں احمد شاہ سینئر نائب صدر ،شہزادہ رشید ،حفیظ خان بنگش،ملک اصراف خان نائب صدور جبکہ یوسف خان ضلع کوہاٹ کے لیے سیکرٹری اطلاعات نامزد ۔

ضلع کرک کے لیے خورشید عالم خان کو صدر اور جہانزیب خٹک کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ۔