چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اصل انصاف وہ ہے جو فوری ، سستا اور گھر کی دہلیز پر ملے،ہر شہر ی کو انصا ف فراہم کر نا عد لیہ کی اولین ذمہ دار ی ہے ، اپنے اس فر ض کی تکمیل کیلئے عد لیہ کسی قسم کی قر با نی سے دریغ نہیں کریگی ، عد لیہ کی بحا لی کی تحر یک میں وکلا ء کا کر دار اہم ہے
جمعرات 2 اپریل 2015 19:47
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میانخیل نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلا، جج صاحبان اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جن سے خطاب کرتے ہوے چیف جسٹس نے کہا کہ اصل انصاف وہ ہے جو فوری ، سستا اور گھر کی دہلیز پر ملے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہر ی کو انصا ف فراہم کر نا عد لیہ کی اولین ذمہ دار ی ہے اور اپنے اس فر ض کی تکمیل کیلئے عد لیہ کسی قسم کی قر با نی سے دریغ نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ عد لیہ کی بحا لی کی تحر یک میں وکلا ء کا کر دار اظہر من الشمس ہے اور ڈیر ہ اسماعیل خان کے وکلا ء نے نہ صرف اس تحر یک میں حصہ لیا ہے بلکہ اس کے ہر اول دستے میں شامل تھے جس پر تما م وکلا ء بجا طور پر خرا ج تحسین کے مستحق ہیں تحصیل کلا چی اور درابن میں جو ڈیشل کمپلیکس کے قیام سے درابن کے لوگوں کو فوری اور سستا انصاف میسر ہو گا انہوں نے کہا کہ سر کا ری افسرا ن اپنے آ پ کو ڈیوٹی کا پابند بنا ئیں اور اگر کسی افسرا ن یا ڈاکٹرز کے خلا ف اگر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضرہو نے کی شکایت موصو ل ہو ئیں تو صو با ئی حکومت کے ساتھ ساتھ عدلیہ از خو د اس کا نوٹس لے کر اس کے خلا ف کارروائی کریگی انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ اسماعیل خان کے وکلا ء کی تحر یک نے عد لیہ کی بالا دستی کیلئے انتہا ئی اہم کر دار ادا کیا اور آئند ہ بھی اسی جذبے کا مظا ہر ہ کریں گے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے لئے پچاس کنال اراضی صوبائی حکومت نے فراہم کی ہے اور تعمیر کے لئے حکومت نے منظوری بھی دی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.