کسان تنظیموں نے 25 ملین آبیانہ سرکاری خزانے میں جمع کروادیا‘یاور زمان
جمعرات 2 اپریل 2015 19:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کی قائم کردہ کسان تنظیموں نے لوئر چناب کینال فیصل آباد کے ایریا واٹر بورڈز سے گزشتہ ماہ کے دوران 25 ملین روپے آبیانہ کی مد میں حکومتی خزانے میں جمع کروا دیئے ہیں جو نہری ڈھانچے کی تعمیر و مرمت پر خرچ کئے جائیں گے۔یہ بات یہاں صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان کو دی جانے والی بریفنگ میں بتائی گئی ۔
اس موقع پر جنرل مینجرپیڈا چوہدری خاور نذیر ، ڈپٹی جنرل مینجر(سوشل موبلائزیشن) سید شائق حسین عابدی ،ڈپٹی جنرل مینجر(آپریشن) میاں عبدالرشید ، مینجر(سوشل موبلائزیشن) منظور احمد صدیقی ، مینجر (مانیٹرنگ) رضوان اسلم اور مینجر (ریفارمز) عمران اسلم بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے بریفنگ میں موجود افسران سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسان تنظیموں کو بھر پور معاونت فراہم کی جائے تاکہ آبپاشگان سے حکومتی واجبات کی ہر ممکن وصولی یقینی ہو سکے۔
انہوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیموں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ کسان تنظیموں کی موثر کیپسٹی بلڈنگ کی بدولت سانجھے نہری نظام کی یقینی کامیابی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آبیانہ کی سو فیصد وصولی آئندہ جون تک یقینی بنائی جائے تا کہ نہری انتظا م انصرام اور اس کی دیکھ بھال کے لئے مناسب فنڈز دستیاب ہو سکیں ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں آبیانہ وصولی بہتر کرنے کے لئے جامع مہم کا آغا زجلد کیا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.